ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: قبائلی طبقات کے لئے قانونی بورڈ کے زیر اہتمام قانونی جانکاری کیمپ کا انعقاد

بھٹکل: قبائلی طبقات کے لئے قانونی بورڈ کے زیر اہتمام قانونی جانکاری کیمپ کا انعقاد

Fri, 23 Sep 2016 19:59:10    S.O. News Service

بھٹکل   :۲۳/ستمبر (ایس او نیوز)ریاستی قانونی خدمات بورڈ کے زیر اہتمام قبائلی طبقات کے لئے تعلقہ کے کٹگار کوپہ میں منعقد ہوئے قانونی معلوماتی کیمپ کا جے ایم ایف سی کے منصف ہنومنت کمار کلکرنی نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے منصف نے کہاکہ قبائلی طبقات کی ترقی کے لئے حکومت کئی ایک منصوبہ جات کو جاری کرتی ہے، اس سے صحیح استفاد ہ کریں اور جہاں کہیں انہیں قانونی جانکاری کی ضرورت ہوتی ہے وہ قانونی بورڈ سے رابطہ کرنے کی بات کہی۔ وکلاء تنظیم کے صدر دھنیا کمار جین نے پروگرام کی صدارت کی ۔ آر ایف اؤ رویندرا ، سنئیر وکیل شریشٹی  نے مقالہ پیش کیا۔ سرکاری پراسیکیوٹر اندرا نائک ، سماج کلیان محکمہ کے افسر ونایک ، رامیا گونڈ وغیرہ موجود تھے ۔ وکیل ایم ٹی نائک نے استقبال کیا تو وکیل ایم جے نائک نے شکریہ اداکیا۔


Share: